Live Updates

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لائنز ایریا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

جمعرات 19 جون 2025 22:53

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لائنز ایریا میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء) میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ایک ارب روپے کی گیارہ اسکیمیں ضلع شرقی کے لیے بجٹ میں منظور کرائی گئی ہیں، آئندہ چند دنوں میں ان اسکیموں پر کام شروع کردیا جائے گا، اس علاقے کا دیرینہ مسئلہ صاف پانی کی لیکجز ہے اس کو صحیح کرنے کے کام کا آغاز بھی کر دیا جائے گا، 132 ملین روپے کی لاگت سے اس علاقے کی سیوریج لائنز کو درست کیا جائے گا، کراچی کی 246 یوسیز میں ہر یوسی کے لیی2 کروڑ روپے مختص کئے ہیں، ہم نے تفریق سے بالا تر ہوکر ہر یوسی کے لیے فنڈز مختص کئے ہیں چاہے تعلق اس کا کسی بھی جماعت سے ہو کیونکہ وہ کراچی کا نمائندہ ہے، کچھ لوگ اعلان بھی کرتے ہیں اور وعدے بھی کرتے ہیں لیکن وعدوں کو وفا کرنے کا سہرا صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے سر جاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری کا وعدہ تھا کراچی کے ہر علاقے میں خدمت کی سیاست ہوگی، نالا صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، مون سون سیزن میں نالوں کی صفائی کاکام جاری رہے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے لائنز ایریا کی اندورنی سڑکوں کی بحالی، نکاسی آب اور سڑک کے پیور بلاکس سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، منتخب بلدیاتی نمائندے اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اسی ہفتے مزید ایک ارب روپے کی اسکیم کا تحفہ کراچی والوں کو دینگے، ایک ارب کی گیارہ اسکیمیں ضلع شرقی کے بجٹ میں منظور کروائی ہیں، آئندہ سات روز میں ضلع شرقی میں نئی اسکیموں پر کام شروع کردیا جائے گا، اس سال علاقے کے تمام ترقیاتی کام مکمل ہونگے، دو لاکھ اسکوائر فٹ روڈ کارپیٹنگ اندرونی گلیوں کی جائے گی، میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ 2022 میں جب ایڈمنسٹریٹر تھا پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کے لیے ایک کروڑ آفر ہوئی، تھیلیوں پر پابندی لگائی تو اس میں ہمارا کوئی فائدہ نہیں ہے، چار پانچ تاجروں کا نہیں تین کروڑ لوگوں کے مفاد کا سوچوں گا، جس نے تھیلیوں کی فیکٹری بند کرنی ہے کردے، میں جس نالے پر بھی گیا صرف تھیلیاں نظر آئیں، کراچی کے عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ کراچی کے سیوریج کے نظام کی تباہی کی ذمہ دار صرف پولی تھین بیگز ہیں لہٰذا کراچی کے عوام ہمارا ساتھ ہیں اور تھیلیوں کے استعمال سے گریز کریں، عوام خود دکاندار سے کہیں کہ ہمیں تھیلی نہ دیں، مجھے کہا گیا کہ تمہاری ذمہ داری 106 سڑکوں کی ہے اس پر کام کرو، لیکن جب کراچی میں کہیں بھی کچھ خراب ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار صرف اور صرف میئر کراچی کو ٹھہرایا جاتا ہے کیونکہ عوام صرف میئر کراچی کو جانتی ہے، میئر کراچی نے کہا کہ جب بھی کام شروع کیا جاتا ہے تو کچھ لوگ کام کو روکتے ہیں اور تعصب کی سیاست کرتے ہیں، خدارا تعصب اور تفریق کی سیاست کرنا چھوڑ دیں، TP-1 ایک زمانے میں ہوتی تھی آج TP-2 پر چائنہ کٹنگ ہے جو مصطفی کمال کے دور میں ہوئی، نیو کراچی کے نالے کے اوپر دکانیں بنائی گئیں اس چائنہ کٹنگ سے عوام تنگ ہیں، شاہراہ نور جہاں ہم نے بنائی لیکن اس پر روڈ کٹنگ کی اجازت کون دے رہا ہے، اگر روڈ کٹنگ کی جارہی ہے تو اس کی مد میں لی گئی رقم کو سڑک کی مرمت اور استر کاری میں لگایا جائے، نہروں کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے آواز اٹھائی، سولر پینل پر ٹیکس لگانے کا مقدمہ پاکستان پیپلزپارٹی لڑ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ کراچی کے ساتھ محبت دکھائیں گے تو ہم زیادہ بہتر طریقے سے کام کرنے میں کامیاب ہونگے، وزیر اعظم پاکستان سے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈز کی بھی بات کروںگا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات