فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزازمیں امریکی صدر کا ظہرانہ خوش آئند ہے، ڈاکٹر عشرت العباد خان

جمعرات 19 جون 2025 22:50

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزازمیں امریکی صدر کا ظہرانہ خوش آئند ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی نشان امتیاز ڈاکٹر عشرت العباد خان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں وہائٹ ہاس میں ظہرانہ اور ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ملاقات پاک امریکہ تعلقات میں سنگ میل اور گڈ گورننس کے موجودہ ہائبرڈ ماڈل کی کامیابی ہے۔

یہ پاکستان اور امریکی تعلقات کی 78سالہ تاریخ کا سب سے اہم موڑ ہے۔ ملاقات میں جس طرح بین الاقوامی اور علاقائی مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال خطے میں امن کی جانب مثبت پیش رفت ہے۔ جس سے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈنے واشنگٹن میں مارشل پاکستان نے واشنگٹن میں نے خوشگوار ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

جو ملکی معیشت کے لئے بہتر ہوگا۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پہلے حاضر چیف آف آرمی اسٹاف (فیلڈ مارشل) ہیں جنہوں نے موجودہ امریکی صدر سے ون ٹو ون ملاقات کی۔ پہلی بار پاکستان کے حاضر سروس سربراہ کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ بغیر سیاسی عہدے پر فائز ہوئے امریکی صدر کی فیلڈ ماشل کو عزت و مشاورت پاکستان کے وقار میں اضافہ کرچکی ہے۔

اس ملاقات میں امریکہ کی جانب سے ملاقات میں سیکریٹری آف اسٹیٹ سینیٹر مارکو راہو، اور مشرق وسطی کے امور کے خصوصی نمائندے سٹیوٹ کوف اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی موجودگی بھی خوش آئند عمل تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاکستان کی جاری کوششوں کوسراہا جانا دونوں ریاستوں کے درمیان مضبوط انسداد دہشت گردی تعاون کو سراہا جانا صدر ٹرمپ کی جانب سے ملاقات کو اعزاز قرار دینا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ وارانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صدر ٹرمپ کا پاکستان سے محبت کا اظہار ہر پاکستانی کے لئے اعزازہے۔