پنجاب بھرمیں1264ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق1529زخمی ہوئے

جمعرات 19 جون 2025 22:47

پنجاب بھرمیں1264ٹریفک حادثات میں12افراد جاں بحق1529زخمی ہوئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1264ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں700افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔829معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں847ڈرائیوز،42کم عمرڈرائیور،553مسافراور141پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ219ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت270متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 98حادثات میں132متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،ملتان 90حادثات میں116متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1541متاثرین میں1238مرد اور303خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں291افراد کی اوسط عمر18سال سے کم811افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ439زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1211موٹرسائیکلز،87آٹورکشے،130کاریں،37وین،12مسافر بسیں،37ٹرک اور93دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔