کوہاٹ ،جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

فائرنگ سے خواتین ،بچوں سمیت 18 افراد بھی زخمی ہوئے، پولیس

جمعرات 19 جون 2025 22:48

کوہاٹ ،جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے گنبٹ غنڈہ چیچنہ میں جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد بھی زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔