کم عمری میں شادی کرنے پرنئے قانون کے تحت بہاولپورڈویژن میں پہلا مقدمہ درج

14/15 سالہ مسمات اسماء بی بی سے شادی کرنے پر دلہا زاہد حسین،دلہن اسماء بی بی،نکاح خواں اورنکاح رجسٹرار کے خلاف مقدمہ

جمعرات 19 جون 2025 22:45

کم عمری میں شادی کرنے پرنئے قانون کے تحت بہاولپورڈویژن میں پہلا مقدمہ ..
رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء) کم عمری میں شادی کرنے پرنئے قانون کے تحت بہاولپورڈویژن میں پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

معزز لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ نے اوچ شریف سے تعلق رکھنے والی 14/15 سالہ مسمات اسماء بی بی سے شادی کرنے پر دلہا زاہد حسین،دلہن اسماء بی بی،نکاح خواں اورنکاح رجسٹرار کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔حکومت پنجاب کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رائے مظہر حسین کھرل نے عدالت عالیہ کی معاونت کی۔