شریف برادران میں چپقلش ‘

شہباز شریف وزیراعظم بننے کیلئے ہاتھ پائوں مارہے ہیں‘ شہباز کے خوف سے نواز شریف بھی سعودی عرب پہنچ گئے‘ پی ٹی آئی کے سمیع الحق سے اتحاد کے نتائج خطرناک ہونگے ، طاہر القادری کے ساتھ کوئی سیاسی اتحاد نہیں کیا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کی میڈیا سے گفتگو

پیر جنوری 12:36

شریف برادران  میں چپقلش ‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف برادران کی آپس میں چپقلش چل رہی ہے‘ شہباز شریف وزیراعظم بننے کے لئے ہاتھ پائوں مارہے ہیں‘ شہباز شریف کے خوف سے نوازشریف بھی سعودی عرب پہنچ گئے‘ پی ٹی آئی کے سمیع الحق سے اتحاد کے نتائج خطرناک ہونگے۔

طاہر القادری کے ساتھ کوئی سیاسی اتحاد نہیں کیا۔ پیر کو اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ د یکھنا ہوگا شریف برادران سعودی عرب میں کیا کررہے ہیں۔ شریف برادران کی آپس میں چپقلش چل رہی ہے۔ شہباز شریف کہتے ہیں انہیں وزیراعظم بنایا جائے۔ شہباز شریف وزیراعظم بننے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں شہباز شریف ٹیلی فون کرکے کہتے ہیں اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کررہا ہوں۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کے خوف سے نواز شریف بھی سعودی عرب پہنچ گئے۔ نواز شریف کو سعودی عرب والوں نے نہیں بلایا تمام جماعتوں میں تقسیم اور انتشار ہے۔ پیپلز پارٹی میں کوئی انتشار نہیں سب متحد ہیں پی ٹی آئی کے سمیع الحق سے اتحاد کے خطرناک نتائج ہوں گے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے ساتھ شہداء سے اظہار یکجہتی کے لئے ملاقات کی گئی ہے طاہر القادری کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کیا۔