سعودی عرب ، فیفا پہاڑی سے گرنے پر ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 1 جنوری 2018 12:48

سعودی عرب ، فیفا پہاڑی سے گرنے پر ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
جازان (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جنوری2018ء) ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جازان ریجن میں فیفا پہاڑ کی سطح مرتفع سے گاڑی پھسل جانے پر ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے۔ بچے اور خواتین بھی جاں بحق ہونے والے افراد میں شامل تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہاڑ کی چوٹی سے اترتے ہوئے گاڑی پھسل کر کھڈے میں جاگری تھی۔ جبل فیفا کے باشندو ں کا کہناہے کہ پہاڑی راستہ انتہائی پرخطر ہے۔ ڈرائیوروں کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور نہ ہی سڑکیں اچھی حالت میں ہیں۔ ڈرائیور جتنی بھی احتیاط کر لیں کوئی نہ کوئی حادثہ پیش آ ہی جاتا ہے۔