ڈی ایف او ہٹیاں بالا ارشد خان نے تحصیل چکار کے علاقے سے لاکھوں فٹ مالیت کی لکڑی ضبط کر لی

وزارت جنگلات نے 24گھنٹوں کے اندر تحصیل چکار کے جنگلات میں نقصانات کے ازالے کی مفصل رپورٹس مانگ لی

پیر 1 جنوری 2018 19:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء)ڈی ایف او ہٹیاں بالا ارشد خان ان ایکشن،ٹمبر مافیا کے خلاف تحصیل چکار کے علاقے نون بگلہ اور اندرا سیری سے لاکھوں فٹ مالیت کی لکڑی ضبط کر لی۔مزید کئی مقامات پر بھی آپریشن کلین اپ کے لیے پلان تشکیل دیدیا گیا۔غفلت اور لاپرواہی برتنے پر ایک فاریسٹگارڈ معطل ایک فاریسٹر اور دو فارسٹگارڈ کی معطلی کی کارروائی شروع۔

سبز درختوں کی کٹائی پر سخت ایکشن لینے کیلئے ہدایات دیدی گئی ہیں۔وزارت جنگلات نے 24گھنٹوں کے اندر تحصیل چکار کے جنگلات میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کی مفصل رپورٹس مانگ لی گئیں۔ناظم اعلیٰ اور ناظم جنگلات نے بھی اچانک اور خفیہ کارروائی کا عندیہ دیدا۔باوثوق ذرائع کے مطابق مخیر کی اطلاع پر ڈی ایف او ہٹیاں بالا فاریسٹ ڈویژن نے دونوں کارروائیاں سیاسی عمل ودخل دبائو کو خاطر خواہ میں نہ لاتے ہوئے کارروائیاں کی ہیں جس میں بدنام زبانہ بیسٹ نون بگلہ کے مقام پر سے لکڑی کے سلیپر ضبط کیے ہیں اسی طرح دوسری کارروائی میں لکڑی کے سلیپر بھی ضبط کر لیے ہیں ان کی مالیت مارکیٹ ریٹ کے مطابق لاکھوں روپے میں بنتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں متعلقہ فاریسٹ گارڈ کے اعلیٰ حکام نے فیلڈ سٹاف بھی چکار رینج میں عرصہ تعیناتی کی رپورٹس بھی مانگ لی ہیں ان اہلکاروں کو معطل اور تبدیل کرنے کے لیے بھی ہوم ورک شروع کر دیا گیا ہے۔