ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان

بدھ 3 جنوری 2018 15:10

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بالائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم (جمعرات شام/رات)کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد،شمالی بلوچستان ( کوئٹہ ، ژوب ڈویژن)، گلگت بلتستان, اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

اس دوران ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی10ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس کے علاوہ استور منفی9، گوپس منفی 8، گلگت، ہنزہ ، منفی 7، زیارت، دیر, کالام، بگروٹ، کوئٹہ منفی5 ,قلات منفی 3، لوئر دیر، راولاکوٹ, بونجی، دروش،پارہ چنار منفی2، میرکھانی،دالبندین ، پٹن اور رسالپورمیں منفی 1 جبکہ اسلام آباد میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :