امریکہ میں شدید سردی کے باعث 9افراد ہلاک
40 ریاستوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے اور سردی میں مزید اضافے کا انتباہ جاری
بدھ 3 جنوری 2018 15:11
(جاری ہے)
وہ ریاستیں جہاں روایتی طور پر نسبتا کم سردی پڑتی ہے، جن میں ٹیکساس، لوزیانہ، مسی سیپی اور الاباما شامل ہیں، وہاں بھی بدھ کے روز برف کی سخت تہ جمنے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
الاباما کے شہر کلمن کے قریب علاقے میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سیلشئیس، جب کہ الاباما کے دوسرے شہر، موبیل میں منفی سات سیلشئیس پر پہنچ چکا ہے۔ٹیکساس کے شہر آسٹن میں جو جنوب میں واقع ہے، درجہ حرارت نکتہ انجماد سے نیچے گرنے کے بعد شاذ و نادر برف باری ہوئی، جس کے بعد شہر کے اہل کاروں نے گرم پناہ گاہیں قائم کی ہیں۔ جورجیا کے شہر، سوانا میں، جہاں جنوری میں درجہ حرارت 16 درجے سیلشئیس رہتا ہے، منگل کے روز دوپہر کے وقت درجہ حرارت منفی ایک سیلشئیس تک جا پہنچا ہے۔درجہ حرارت منفی نکتے پر گرنے کے بعد، ملک کے اسپتالوں میں سردی اور اسی طرح کی دیگر بیماریوں میں مبتلہ افراد امرجنسی میں طبی امداد کے لیے پہنچ رہے ہیں۔کرسمس کے دروان وسطی امریکہ میں سردی نے شدت اختیار کرلی ہے۔ نبراسکا کے شہر اوماہا میں 130 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے، جہاں درجہ حرارت سینٹی گریڈ میں منفی 29 تک جا پہنچا ہے۔ ساتھ ڈکوٹا کے شہر ابرڈین میں 1919 کے بعد درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔آرکٹک کے درجہ حرارت نے دریاں اور ندی نالوں میں آبی حیات اور کشتیوں کے چلنے میں مسائل بھی کھڑے کردیے ہیں۔ ورجینیا کے دارالحکومت، رچمنڈ میں فائر فائٹروں نے ایک ہنس کی جان بچائی، جو پیر کے روز جمے ہوئے تالاب کے بیچ میں پھنس گیا تھا۔سی این این کی ایک خبر کے مطابق، نیو یارک میں، نقل و حمل سے متعلق اہل کاروں نے منگل کے روز نیوبرگ اور بیکن کمیوٹر فیری سروس بند کر دی ہے، جب ہڈسن دریا میں برف جمنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ درجہ حرارت میں شدت آنے کے بعد، فلوریڈا کے اورلینڈو شہر کے متعدد واٹر پارکس بند کر دیے گئے ہیں۔نیاگرا فالس میں ہارس شو فالس کے مقام پر جانے والے سیاحوں نے بہتے ہوئے پانی کی تصاویر بھیجی ہیں، جس نے جم کر سخت ٹکڑوں کی صورت اختیار کر لی ہے۔ایٹلانٹک وائٹ شارک کے تحفظ پر مامور اہل کاروں نے بتایا ہے کہ کچھ شارک مچھلیاں بوسٹن کے جنوبی ساحل پر دیکھی جاسکتی ہیں، جو جم کر مر چکی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.