پاکستانی ماڈل و معروف ڈھول پلیئر عرشمہ 18 سال کی ہوگئیں

اتوار 7 جنوری 2018 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء)پاکستانی ماڈل و معروف ڈھول پلیئر عرشمہ 18 سال کی ہوگئیں اور ان کی سالگرہ آج نہایت جوش وخروش سے منائی جائیگی اور اس حوالے سے عرشمہ خان نے اپنی سالگرہ کو منانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے اہلخانہ سمیت اپنے خصوصی دوستوں سمیت مختلف شخصیات کو دعوت نامے بھی ارسال کر دئیے ہیں ۔