آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر ہلکی بارش ، پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 8 جنوری 2018 19:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، مکران ڈویژن، گلگت بلتستان اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاجبکہ کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 13، استور منفی 11،گوپس منفی 09، گلگت منفی 08, کلام ، ہنزہ، بگروٹ منفی 07، قلات منفی06، دیر، زیارت منفی 05، کوئٹہ، راولاکوٹ منفی 04 ، پارہ چنار، دروش، میرکھانی منفی 03 ، مالم جبہ ، بونجی ، رسالپور، کاکول منفی 02، مری میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :