پی ایس پی سربراہ کی قصور میں 7 سال زینب کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا کر قتل اور پولیس کی جانب سے پُرامن مظاہرین پر فائرنگ کی شدید مذمت
اگر پنجاب کے حکمرانوں کو تھوڑی سی بھی شرم ہے تو زینب جیسی معصوم بچی کے قتل اور پُرامن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں شہادتوں پر مستعفی ہو جائیں،مصطفی کمال
بدھ 10 جنوری 2018 21:44
(جاری ہے)
انہوں نے پولیس کی جانب سے افسوسناک واقع کے خلاف پُرامن مظاہرہ کرنے والے لوگوں پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ماڈل ٹاؤن سانحہ سے کچھ نہیں سیکھا، مظاہرین سے مذاکرات کرنے کے بجائے ان پر فائرنگ کرنا انتہائی قابلِ مذمت ہے، پنجاب حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جو اس کی بنیادی آئینی زمہ داری ہے۔
مسلم لیگ (نون) کے قصور میں دس سے زائد ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں جنہوں نے زینب کے جنازے میں شرکت تک نہیں جو پنجاب حکومت کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ اگر پنجاب کے حکمرانوں کو تھوڑی سی بھی شرم ہے تو زینب جیسی معصوم بچی کے قتل اور پُرامن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں شہادتوں پر مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے افسوسناک واقع کا ازخود نوٹس لینے اور زینب سمیت تمام متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زینب کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.