
مشاہد حسین سید نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کواحمقانہ قرار دیدیا
پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ،ْبھارتی فوج کبھی بھی ریڈ لائن عبور کرنے کی ہمت نہیں کرسکتی، اسلام دشمنی میںٹرمپ، مودی اور نیتن یاہو گٹھ جوڑ بن چکا ہے، اسرائیل ٹارگٹڈ ڈرونزاورمیزائلوں سمیت دیگر اسلحہ بھارت کو فراہم کر رہا ہے ،ْصحافیوں سے بات چیت
پیر 15 جنوری 2018 20:43

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا سرحد عبور کرنے کا بیان احمقانہ ہے، بھارتی حکومت اور فوجی سربراہان پہلے بھی ایسے بیانات دے چکے ہیں لیکن بھارت کبھی بھی ریڈ لائن عبور کرنے کی ہمیت نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے بھارت کے دورے کا مقصد بھی بھارت کو اسلحے کی دوڑ میں آگے لیکر جانا ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت اسرائیل سے سالانہ ایک ارب ڈالر کا اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا خریدار بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ،مودی اور نتین یاہو گٹھ جوڑ مسلمانوں کے خلاف ہے ،تینوں مذہبی انتہا پسند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اور بھی آپشنز ہیں ،اب بھی پاکستان سے زیادہ امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس خطے میںبھارت کے علاوہ امریکہ کا کوئی حلیف نہیں رہا، روس اور ایران بھی ون روڈ ون بیلٹ منصوبے میں شامل ہوچکے ہیں اور نیپال ،سری لنکا اور بنگلہ دیش پہلے ہی چین کے ساتھ ہیں۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ آرمی چیف کے افغانستان اور ایران کے دورہ میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان کے پاس بہت سے آپشنز ہیں، پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ،بھارت اور اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کو سفارتی کوششیں مزید تیز کرنا ہوں گی اور سوشل میڈیا کے فورم کو بھی بہتر انداز میں استعمال کرنا ہوگا ۔
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.