بھارتی فوج کبھی بھی ریڈ لائن عبور کرنے کی ہمت نہیں کرسکتی،پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ، مشاہد حسین سید
اسلام دشمنی میں ٹرمپ ، مودی اور نیتن یاہو گٹھ جوڑ بن چکا ہے ، اسرائیل ، ٹارگٹڈ ڈرونز اورمیزائلوں سمیت دیگر اسلحہ بھارت کو فراہم کررہا ہے ، اب بھی پاکستان سے زیادہ امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے، یہ بھی ایک حقیقت ہے اس خطے میںبھارت کے علاوہ امریکہ کا کوئی حلیف نہیں رہا، روس، ایران بھی ون روڈ ون بیلٹ منصوبے میں شامل ہوچکے ، نیپال ،سری لنکا اور بنگلہ دیش پہلے ہی چین کے ساتھ ہیں، چیئرمین سینٹ کمیٹی دفاع کی صحافیوں سے گفتگو
پیر 15 جنوری 2018 22:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا سرحد عبور کرنے کا بیان احمقانہ ہے، بھارتی حکومت اور فوجی سربراہان پہلے بھی ایسے بیانات دے چکے ہیں لیکن بھارت کبھی بھی ریڈ لائن عبور کرنے کی ہمیت نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے بھارت کے دورے کا مقصد بھی بھارت کو اسلحے کی دوڑ میں آگے لیکر جانا ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت اسرائیل سے سالانہ ایک ارب ڈالر کا اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا خریدار بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ،مودی اور نتین یاہو گٹھ جوڑ مسلمانوں کے خلاف ہے ،تینوں مذہبی انتہا پسند ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اور بھی آپشنز ہیں ،اب بھی پاکستان سے زیادہ امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس خطے میںبھارت کے علاوہ امریکہ کا کوئی حلیف نہیں رہا، روس اور ایران بھی ون روڈ ون بیلٹ منصوبے میں شامل ہوچکے ہیں اور نیپال ،سری لنکا اور بنگلہ دیش پہلے ہی چین کے ساتھ ہیں۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ آرمی چیف کے افغانستان اور ایران کے دورہ میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان کے پاس بہت سے آپشنز ہیں، پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ،بھارت اور اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کو سفارتی کوششیں مزید تیز کرنا ہوں گی اور سوشل میڈیا کے فورم کو بھی بہتر انداز میں استعمال کرنا ہوگا۔ ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.