ماسکو میں دسمبر کے پورے مہینے صرف چھ منٹ دھوپ نکلنے کا نیاریکارڈ

دسمبر2017 کے پورے ماہ کے دوران سورج ایک مرتبہ بھی دکھائی نہیں دیا،روسی محکمہ موسمیات

بدھ 17 جنوری 2018 15:57

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2018ء) روس کے ماہرین موسمیات نے کہاہے کہ 2017کا دسمبر دارالحکومت ماسکو کی تاریخ کا وہ دسمبر رہا جب یہاں کم ترین دھوپ نکلی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق روسی محکمہ موسمیات نے بتایاکہ دسمبر کے پورے ماہ کے دوران سورج ایک مرتبہ بھی دکھائی نہیں دیا۔ماسکو کے موسمیاتی مرکز کا کہنا تھا کہ عموما ماسکو میں ہر سال دسمبر میں درجنوں گھنٹے ایسے گزرتے ہیں جب دھوپ نکلتی ہے لیکن گذشتہ دسمبر کے دوران صرف ایک مرتبہ سورج دکھائی دیا اور وہ بھی محض چھ منٹ کے لیے۔

متعلقہ عنوان :