تمام مراکز صحت پر مریضوں کو تمام بنیادی اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ڈاکٹرمکول

جمعہ 19 جنوری 2018 20:43

مظفرگڑھ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق محکمہ صحت میں مانیٹرنگ کے نظام کو مربوط بنایا گیا ہے ، ڈی ایچ کیو ہسپتال سے لے کر بنیادی مراکز صحت کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جارہا ہے ، محکمہ صحت کے ذمہ دار آفیسر روزانہ کی بنیاد پر مختلف مراکز کو معائنہ کرتے ہیں، یہ بات ڈی ایچ او مظفرگڑھ ڈاکٹر مکول نے بنیادی مرکز صحت کوٹلہ گانموں کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے بتایا کہ تمام مراکز صحت پر مریضوں کو تمام بنیادی اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، انہوںنے بتایا کہ ماہ دسمبر کے دوران کوٹلہ گانموں کے بنیادی مرکز صحت میں 2ہزار60مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی، تمام سٹاف کو حاضر پایا گیا، صفائی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے، زچہ بچہ وارڈ میں مریضوں کو 100فیصد علاج فراہم کیا گیا ، انہوں نے بتایا کہ اب تک مرکز میں 59بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ مرکز میں حفاظی ٹیکہ جات اور ویکسینیشن کے شعبہ میں مزید بہتری کی گنجائش ہے ، انہوںنے بنیادی مرکز صحت کوٹلہ گانموں کے مختلف شعبہ جات کو معائنہ کیا، مرکز کے ریکارڈ اور سٹاک کی پڑتال کی گئی اور مرکز میں داخل مریضوں سے ان کو فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر مریضوں اور ان کے لواحقین نے اطمینان کا اظہار کیا۔