سرکاری ٹیچرز بچوں کو نہ خود پڑھاتے ہیں اور نہ لوگوں کو اپنے بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم دلانے دیتے ہیں، موئیاں کھکھیاں میں ریڈ فاونڈیشن سکول کیخلاف سازشیں بند کی جائیں

مسلم لیگ (ن) حلقہ چھ کے رہنما حاجی راجہ محمد ایوب خان کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 28 جنوری 2018 21:23

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) مسلم لیگ ن حلقہ چھ کے سینیئر رہنما حاجی راجہ محمد ایوب خان نے کہا ہے کہ سرکاری ٹیچرز بچوں کو نہ خود پڑھاتے ہیں اور نہ لوگوں کو اپنے بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم دلانے دیتے ہیں، موئیاں کھکھیاں میں ریڈ فاونڈیشن سکول کیخلاف سازشیں بند کی جائیں، مڈل سکول موئیاں کھکھیاں میں تعینات اساتذہ کے اپنے بچے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھ رہے ہیں، اس سکول میں تعلیمی معیار کا اندازہ محکمہ تعلیم اپنے ریکارڈ سے چیک کر لے، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ موئیاں کھکھیاں میں قائم ریڈ فاونڈیشن سکول میں زیر تعلیم بچوں کا مستقبل کسی کو خراب نہیں کرنے دینگے، اس سکول کو عوامی مطالبے پر قائم کیا گیا ہے تاکہ موئیاں کھکھیاں میں نسل نو بہترین تعلیم و تربیت حاصل کر سکے، اگر مڈل سکول موئیاں کھکھیاں عوامی ضرورت کو پورا کرتا ہے تو یہاں کے اساتذہ اپنے بچوں کو یہاں کیوں نہیں پڑھاتے، کیا عوام کو یہ حق حاصل نہیں کہ۔

(جاری ہے)

وہ اپنے بچوں کا مستقبل سنہری بنائیں، ہم متعلقہ حکام اور سازشیں کرنے والے افراد کو باخبر کرنا چاہتے ہیں کہ موئیاں کھکھیاں میں قائم ریڈ فاونڈیشن سکول کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

متعلقہ عنوان :