مسلم لیگی حکومت اپنے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے انتخابی وعدے پورے کرے‘ آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام کو جو سبز باغ دکھا کر ووٹ لیے تھے اب عوامی مسائل کی تدارک کیا جائے

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈوکیٹ کی بات چیت

اتوار 28 جنوری 2018 21:24

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگی حکومت اپنے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے انتخابی وعدے پورے کرے، آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام کو جو سبز باغ دکھا کر ووٹ لیے تھے اب عوامی مسائل کی تدارک کیا جائے، ظالمانہ پراپرٹی ٹیکس ریاستی عوام پر کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، ٹیکس اس عوام پر نافذ کیا جاتا ہے جہاں ان کے ٹیکس کا پیسہ ان کے مسائل کے حل کے لیے صرف کیا جائے، آزاد کشمیر کے عوام جو ٹیکس دے رہے ہیں پہلے اس کا حساب دیا جائے کہ وہ عوامی فلاح وبہبود پر کہاں لگایا گیا، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ کہ آزاد کشمیر کے عوام سے مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے دھوکہ دہی اور منظم دھاندلی سے ووٹ لیے، وفاقی وزراء نے براہ راست مداخلت کی، بڑے بڑے دعوے کیے، دودھ اور شہد کی نہریں بہانے والے آج عوام کی امیدوں پر کیوں پورا نہیں اتر رہی آج آزاد کشمیر کے عوام لنک روڈز اپنی مدد آپ کے تحت بنا رہے ہیں، پانی کے مسائل نے عوام کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، طبی سہولیات غریبوں کے لیے نام کی کوئی چیز نہیں تو اس عوام پر ظالمانہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کا کیا جواز ہے، مسلم لیگ ن کے مطابق اگر پراپرٹی ٹیکس تعلیمی پیکج کے ساتھ بحال ہوا ہے تو حکومت آج تک اپ گریڈ ہونیوالے اداروں میں سٹاف کیوں تعینات نہیں کر رہی یہ کہاں کا انصاف ہے کہ جب عوام کو سہولت دینے کا وقت آے تولیت و لعل سے کام لیا جائے اور جب عوام کے جیبوں پر ڈاکے ڈالنے کا موقع آے تو حکومت صف اول میں آ جائے، اب ایسا نہیں ہونے دینگے۔

متعلقہ عنوان :