رکن کشمیر کونسل میر یونس کا دورہ حلقہ انتخاب‘ عوامی وفود سے ملاقاتیں‘ مسائل کا جائزہ لیا

مختلف مقامات پر مرنے والے افراد کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی، لواحقین سے اظہار تعزیت

اتوار 28 جنوری 2018 21:24

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) رکن کشمیر کونسل میر یونس کا دورہ حلقہ انتخاب، عوامی وفود سے ملاقاتیں، مسائل کا جائزہ لیا، مختلف مقامات پر مرنے والے افراد کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی، لواحقین سے اظہار تعزیت، کشمیر کونسل کے فنڈز عوام کی امانت ہیں جن کا استعمال صرف اور صرف میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر عوامی مسائل کے حل کے لیے ہوگا، میری سیاست کا مقصد صرف انسانیت کی بھلائی اور خدمت ہے، وفود سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما، ممبر کشمیر کونسل میر محمد یونس نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں یونین کونسل بھیڑی، ڈبریال، بیسری و دیگر علاقوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے مختلف مقامات پر وفات پا جانے والے افراد کے گھروں میں جاکر مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی، اس موقع پر میر یونس کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، میر یونس نے دورہ کے دوران عوامی مسائل کا جائزہ لیا اور ان کے حل کے لئے اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا، میریونس نے مختلف عوامی وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری سیاست کا مقصد انسانیت کی خدمت ہے، میرا اللہ کے فضل سے ماضی بھی بے داغ ہے اور مستقبل بھی انشائاللہ بے داغ رہے گا، مجھے خالق کائنات نے سب کچھ دے رکھا ہے، ناشکری میری عادت نہیں، میرے رب کا مجھ پہ جتنا کرم ہے میں اس پہ شکرادا کرتا ہوں، اب کشمیر کونسل کی ممبر شپ میں اپنے لیے قدرت کا امتحان سمجھتاہوں اور فنڈز کا درست استعمال کر کے اس امتحان میں سرخرو ہونے کی ہر ممکن کوشش کرونگا، پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی و ریاستی قیادت کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے رہ کر غریب عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گا، کیونکہ پاکستان میں پیپلزپارٹی ہی واحد ایسی جماعت ہے جو نظرانداز طبقات کا معیار زندگی بلند کرنے کا منشور رکھتی ہے، حلقہ کوٹلہ میں کسی کو غریب عوام کے حقوق پر ڈاکے نہیں ڈالنے دینگے، قائد کوٹلہ سردار جاوید ایوب کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے جیالے متحد ہیں اور عوامی حقوق کا ہر حال میں تحفظ کرینگے۔