میرپور کی قدیم تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ کالج میرپور کی اولڈبوائزایسوسی ایشن(سروشیئن)کی تنظیم نوکیلئے 4مارچ2018ء کو گورنمنٹ کالج میرپور میںسابق ہونہارطلبہ کا گرینڈاجتماع کے انتظامات شروع کر دیئے گئے

جمعہ 2 فروری 2018 19:37

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2018ء) میرپور کی قدیم تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ کالج میرپور کی اولڈبوائزایسوسی ایشن(سروشیئن)کی تنظیم نوکے لیے 4مارچ2018ء کو گورنمنٹ کالج میرپور میںسابق ہونہارطلبہ کا ایک گرینڈاجتماع کے انتظامات شروع کر دیئے گئے اور دنیا بھر میں موجود اس عظیم درسگاہ کے سابق طلبہ سے رابطوں کا آغاز کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

گرینڈاجتماع کے موقع پرگورنمنٹ کالج میرپور کی اولڈبوائز ایسوسی ایشن میرپور کی تنظیم نو بھی کی جائے گی اس بات کا فیصلہ چیف جسٹس (ر)آزاد جموںکشمیر سپریم کورٹ جسٹس محمدا عظم خان کی سر براہی میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں جسٹس (ر)چوہدری جہاندادخان ،جسٹس(ر)چوہدری محمد منیرجوائنٹ سیکرٹری (ر)عبدالحمید نقشبندی ، سابق چیف انجیئنربرقیات آزادکشمیر ملک طارق محمود، سابق چیف انجیئنربرقیات آزادکشمیرمحمد اقبال رتیال ، سابق چئیر مین آزادجموںکشمیر تعلیمی بورڈ پروفیسر ظہیر چوھدری،آزاد کشمیر یونیورسٹی کے سابق رجسٹرارخواجہ محمد حنیف ،پروفیسر (ر)سردار طارق ،سیکرٹری تعلیمی بورڈپروفیسر شاہد منیر جرال ،سا بق سیکرٹری اطلاعات شوکت مجید ملک، چیف پراسیکیوٹر احتساب بیورو(ر)میر خالد محمود ،ایس پی (ر)چوہدری مشتاق،ِسابق ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری ،پروفیسر شیخ حبیب الحق،پروفیسر راجہ یعقوب خان ،سید سبطین کاظمی،چوہدری محمد شکیل اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان میرپور،انجیئر (ر)عبدالقیوم قریشی ،سابق طالبعلم راہنماوں خواجہ محمد منیر ، رحیم جوشی ،فرخ ڈار،عتیق الرحمان ایڈووکیٹ،، خواجہ سہیل شاہین، سردار جمیل صادق، ہمایوں پاشا، راجہ شمس الحق، غازی انعام اللہ ، تصور سہلریا، ڈاکٹر سی ایم حنیف، ہارون الرشید، بنیا مین مغل، میر اعجاز احمد، راجہ غنضفر علی، ہیڈ ماسٹر (ر)محمد لطیف ،زبیر اختر طاہر ، وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق پریس سیکر ٹری ظفر مغل اور دیگر نے بھی شرکت کی جس میں 4مارچ کو گورنمنٹ کالج میرپور میں سابق ہونہار طلبہ کے گرینڈ اجتماع کے سلسلہ میںایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں پروفیسر ظہیر چوہدری، ڈاکٹر سی ایم حنیف، چوہدری محمد شکیل، پروفیسر حبیب الحق ، سید سبطین کاظمی، پروفیسر شاہد منیر جرال،فرح ڈار اور ظفر مغل شامل ہیں انتظامی کمیٹی کا اجلاس 8فروری کو 4 بجے دن ہوٹل جبیر میرپور میں منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں 4مارچ کے گرینڈ اجتماع کی کامیا بی کے لیے اپنی اپنی مثبت اور قابل عمل تجاویززیر غور لائی جائیں گئیں تاکہ گرینڈ اجتماع کو زیادہ سے زیادہ پروقار ،شاندار اور تاریخ ساز بنا یا جا سکے اس اجلاس میں 4مارچ کے گرینڈ اجتماع کی کامیابی کے لیے مختلف کمیٹیا ں بھی تشکیل دینے کے ساتھ ایک میڈیا کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق پریس سیکر ٹری ظفر مغل ،ریڈیو میرپور اسٹیشن کے ڈائر یکٹر چوہدری محمد شکیل، فرخ ڈار، ممتاز علی خاکسارم،راجہ عبدالروف شامل ہوں گے۔