انجمن مہریہ و نصیریہ ویلفیئر پیر آف گولڑہ شریف رجسٹرڈ تحصیل سماہنی کی قانون ساز اسمبلی سے ختم نبوت کا بل پاس ہونے پر وزیر اعظم فارو ق حیدر ‘وزیر قانون راجہ نثار احمد خان و ممبران اسمبلی کو خراج تحسین

جمعرات 8 فروری 2018 20:27

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) انجمن مہریہ و نصیریہ ویلفیئر پیر آف گولڑہ شریف رجسٹر ڈ تحصیل سماہنی ضلع بھمبر کے عہدیداران و ممبران نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فارو ق حیدر خان ، وزیر قانون راجہ نثار احمد خان و ممبران اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا ہے جھنوں نے ختم نبوت کا بل پاس کرکے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور قادینوں کو کافر قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ختم نبوت کا بل پاس کرنا حکومت آزادکشمیر کا ایک عظیم کارنامہ ہے جو تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔ اس بل کے پاس ہونے سے فتنہ قادیانی پھیلانے والوں کامحاسبہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :