ناموس رسالت ایکٹ کی منظوری بھی اللہ نے (ن) لیگ کے نصیب میں رکھی ‘آزاد کشمیر

اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر عظیم کارنامہ سرانجام دیا ‘نبی ؐ کی ذات اقدس کے آخری نبی ہونے بارے اب قیامت تک کوئی سوال نہیں اٹھ سکتا پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع پونچھ کے صدر اعجازیوسف ایڈووکیٹ کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 8 فروری 2018 20:27

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع پونچھ کے صدر اعجازیوسف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ایکٹ کی منظوری بھی اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ(ن) کے نصیب میں رکھی ،آزاد کشمیر اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر عظیم کارنامہ سرانجام دیا ۔نبی ؐ کی ذات اقدس کے آخری نبی ہونے کے حوالے سے اب قیامت تک کوئی سوال نہیں اٹھ سکتا ۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر اسمبلی کی طرف سے منظورکی جانے والے تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کی منظوری بارے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔اعجازیوسف ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) مصور پاکستان علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان محمد علی جناح کے افکار و نظریات کی وارث اور عظیم ثقافت کی امین ہے مسلم لیگ(ن) نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایالیگ ہی اس ملک کی نظریاتی سرحدوں کی بھی حفاظت کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :