آزاد کشمیر میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قانون سازی کا خیر مقدم کرتے ہیں‘پیرسیدفیاض حسین کاظمی

جمعہ 9 فروری 2018 20:13

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2018ء) ممبرمرکزی زکوة کونسل آزادکشمیر وسجادہ نشین درگاہ عالیہ سکندیہ ہٹیاں بالا پیرسیدفیاض حسین کاظمی،ضلعی چیئرمین علماء مشائخ کونسل صاحبزداہ عمران پزیر ،انجمن مہریہ نصریہ کے علامہ محمد سفیر احمدعباسی نے علماء کرام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آذاد کشمیر میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قانون سازی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ختم نبوت بل کے لئے محنت کرنے پروزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان،اور ممبراسمبلی پیر سید علی رضا شاہ بخاری کو سلام پیش کرتے ہیںوزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان ،پیر سید علی بخاری کا یہ کارنامہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گاآذاد کشمیر کے ممبران اسمبلی نے ختم نبوت بل کی حمایت کر کے اپنا دینی فریضہ پورا کیا ہے پوری قوم قادیانیوں سے متعلق قرارداد کے محرک پیر سید علی رضا بخاری اور تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اہل سنت کے اکابرین نے ہمیشہ پارلیمنٹ میں تحفظ ختم نبوت کے لئے ہونے والی قانون سازی میں بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا ہے۔ منکرین ختم نبوت اسلام دشمن عالمی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔ قادیانی اسلام کے باغی اور پاکستان کے غدار ہیں۔ حکومت قادیانیوں کی اسلام و پاکستان مخالف سرگرمیوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرے آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جانا پوری قوم کیلئے خوشخری ہے۔

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر، ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری نے تاریخ رقم کردی آذاد کشمیر کے ممبران اسمبلی کا یہ کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان کی پارلیمنٹ میں قادیانیوں کے خلاف قانون سازی میں امام نورانی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ آج آذاد کشمیر کی اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر امام شاہ احمد نورانی کی روح خوش ہو گی۔

پیر سید علی رضا بخاری کو آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلانے میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔منکرین ختم نبوت کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔ عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کے لئے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ قادیانیوں کو اہم کلیدی سرکاری عہدوں سے الگ کیا جائے۔ قادیانیت کی فکری مزاحمت کے لئے اہل حق متحد ہیں۔

کہ ختم نبوت کے مقدس نام پر سیاست کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ اہل حق قادیانی فتنے کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ قادیانی ختم نبوت کے منکر اور اسلام و پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔پیر سید علی رضا بخاری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسلام دشمن طاقتیں قادیانیوں کوکیخلاف اسمبلی سے بل منظور کروا کر امت مسلمہ کو قادیانی فتنے سے مکیا علماء کرام نے آزادکشمیر اسمبلی سے قانون ختم نبوت بل کی منظوری پر وزیراعظم فاروق حیدرخان، پیرسید علی رضا بخاری، راجہ نثار کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بل کی منظوری سے فتنہ قادنیت کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :