کمشنر مظفرآباد ظفر محمود خان نے غیر معیاری پرائیویٹ فلور ملز کے آٹے کی فروخت کا نوٹس لے لیا

ڈپٹی کمشنرز مظفرآباد ،جہلم ویلی اور نیلم کو غیر معیاری مضر صحت آٹے پر پابندی اور سخت کارروائی کی ہدایت

جمعہ 9 فروری 2018 20:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2018ء) کمشنر مظفرآباد ڈویژن ظفر محمود خان نے دارالحکومت مظفرآباد میں غیر معیاری پرائیویٹ فلور ملز کے آٹے کی فروخت کا نوٹس لے لیا ۔ڈپٹی کمشنرز مظفرآباد ،جہلم ویلی اور نیلم کو غیر معیاری مضر صحت آٹے پر پابندی اور سخت کارروائی کی ہدایات جاری کر دیں ۔

(جاری ہے)

سینئر صحافی شہزاد آفریدی ،اکبر مغل کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کمشنر مظفرآباد ڈویژن ظفر محمود خان نے کہا کہ پرائیویٹ آٹے کی شکایات عام ہیں جس پر نوٹس لیا گیا ہے ۔غیر معیاری ،مضر صحت آٹے کی فروخت پر انتظامیہ سخت کارروائی کر رہی ہے ۔شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ان کی جائز شکایات کا جلد ازالہ ہوگا۔