انجمن طلباء اسلام نے ملک گیر ---"یوم حقوق طلباء "منایاتعلیمی اداروں میں ریفرنڈم، ٹویٹر پے ٹاپ ٹرینڈ

اتوار 11 فروری 2018 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء)انجمن طلباء اسلام نے ملک گیر -یوم حقوق طلباء منایاتعلیمی اداروں میں علامتی ریفرنڈم ٹویٹر پے ٹاپ ٹرینڈ۔عالمگیر طلباء تنظیم کی کال پر ملک بھر کی طرح ریاست جموں و کشمیر کے تعلیمی اداروں،جامعہ کشمیر، مسٹ یونیورسٹی میرپور کوٹلی، نیلم ،سہنسہ باغ راولاکوٹ کے تعلیمی اداروں میں علامتی ریفرنڈم طلباء حقوق کا مقدمہ لڑیں گے تعلیمی اداورں میں یونین کے الیکشن بلدیاتی انتخابات سے قبل کروانے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق انجمن طلباء اسلام کی کال پر پاکستان سمیت آزاد کشمیر میں یوم حقوق طلباء بھرپور طریقے سے منایا گیا جامعات ،کالجز میں علامتی ریفرنڈم ۔یونیورسٹی آف آزاد کشمیر میں انجمن طلباء اسلام جامعہ کشمیر کی جانب سے منعقدہ ریفرنڈم میں طلباء کی کثیر تعداد نے حصہ لیا جامعہ کے 96فیصد طلباء نے طلباء یونین کی بحالی کے لئے رائے دی جبکہ کے 04فیصد طلباء نے مخالفت میں رائے دی ریفرنڈم میں سابق مرکزی رکن مشاور ت عاصم علی میر، مرکزی پریس سیکرٹری انجمن طلباء اسلام پاکستان حسنین رضا مصطفائی، جنرل سیکرٹری انجمن طلباء اسلام کشمیر سید دانیا ل گیلانی، نائب ناظم دوئم کشمیر خواجہ اسلم رضا، انجمن طلباء اسلام انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے نعمان ہاشمی، ناظم جامعہ عدیل مقبول، ناظم ضلع مظفرآباد بیدار حسین اعوان، PSFکے سٹی صدراویس اعوان، MSFNکے راجہ شاداب، متحدہ طلباء محاذ کے راجہ ارسلان،حسام الحسن گیلانی،حمزہ نور، اسد خلیق، سمیت دیگر طلباء نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ضلع نیلم میں منعقدہ ریفرنڈم میں جنرل سیکرٹری ضلع نیلم مسطعین طارق، سابق جوائنٹ سیکرٹری کشمیرطاہر ضیاء،محمد اسماعیل نیلمی نے مختلف تعلیمی اداروں میں طلباء یونین کی بحالی کے لئے ریفرنڈم کا انعقاد کروایا۔کوٹلی میںجوائنٹ سیکرٹری کشمیر اویس رشید مصطفائی، ضلع ناظم کوٹلی صفوان حنیف، عتیق الرحمن صدیقی کی نگرانی میں یونیورسٹی آف کشمیر کوٹلی کیمپس، پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹلی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں ریفرنڈم کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں طلباء نے اپنی رائے کا اظہار کیا، مسٹ یونیورسٹی میر پور میں ذیشان مصطفائی، راجہ فضیل الحسن نے ریفرنڈم کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں طلباء نے اپنی رائے کا اظہار کیا ۔

ریفرنڈم کے احتتام پر انجمن طلباء اسلام کی قیادت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے طلباء یونین کی بحالی اور الیکشن کا انعقاد جمہوری حکومت کے لئے چیلنج بن چکا ہے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات سے قبل طلباء یونین کے الیکشن منعقد کروائے جائیں ۔تعلیمی بجٹ میں اضافہ، سیلف فنانس سکیم کا خاتمہ،جامعات کی خود مختاری، تعلیمی نصاب میں تبدیلی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی نگرانی انجمن طلباء اسلام کے اہم مطالبات ہیں۔

09فروری کا دن شرمناک دن ہے جب ایک ڈکٹیٹر نے طلباء کے بنیادی حق طلباء یونین پر پابندی عائد کرتے ہوئے ملک بھر کے نوجوانوں کو اپاہج بنا دیا ۔آج ملک بھر میں ہر سطح کی یونین موجود ہے یہاں تک کے ان پڑھ یونین، مزدور یونین، ٹرک اور رکشہ یونین بھی موجود ہے لیکن ملک کے باشعور طبقے کو اس بنیادی حق سے محروم رکھنا نام نہاد جمہوریت کے ماتھے پر کلنگ ٹھیکہ ہے۔

وطن عزیز میں طلباء یونین کے الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملکی سطح پر نااہل اور کرپٹ لوگ سامنے آ رہے ہیں پاکستان میں مروجہ سیاست، جاگیردارانہ سسٹم کے خاتمے ،قابل اور ذہین اور اہل قیادت کو آگے لانے کے لئے طلباء یونین کی بحالی وقت کی ضرورت ہے ۔ مقررین نے کہا اگر نوجوان نسل کی صحیح سمت پر رہنمائی کر کے وطن عزیز کو درپیش چیلنجزز سے نکالا جا سکتا ہے۔انجمن طلباء اسلام ، طلباء کا مقدمہ ہر فورم پر لڑے گی۔