سہنسہ بار کے انتخابا ت مکمل سردار شاہد اجمل ایڈووکیٹ بلا مقابلہ صدر ‘اجہ طائف سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے

اتوار 11 فروری 2018 15:40

سہرمنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) سہنسہ بار کے انتخابا ت مکمل سردار شاہد اجمل ایڈووکیٹ بلا مقابلہ صدر جبکہ راجہ طائف ایڈووکیٹ بھی بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں صدارت کیلئے 2امیدوار شاہد اجمل ایڈووکیٹ اور اللہ رکھا انجم ایڈووکیٹ نے کا غذات الیکش کمشنر کے پاس جمع کرائے لیکن اللہ رکھا انجم ایڈووکیٹ نے اپنے مد مقابل صدارتی امیدوار سردار شاہد اجمل ایڈووکیٹ کے کاغذات پرتائید کنندہ کے دستخط کیے ہو ئے تھے جبکہ ان کے اپنے کاغذات پر تجویز کنندہ کے دستخط نہیں تھے الیکشن ٹربیونل نے تکنیکی بنیادوں پر اللہ رکھا انجم ایڈووکیٹ کے کاغذات نامزدگی الیکشن کچھ دیر قبل مسترد کر دیئے ہیں اور سردار شاہد ایڈووکیٹ بلا مقابلہ ایک سال کیلئے سہنسہ بار صدر منتخب ہو گئے سیاسی وسماجی حلقوںنے سہنسہ بار صدار ت کی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہا ر کیا ہے ۔