تاجروں کے انتخابات کا اعلان خوش آئند ہے‘ اقبال منہاس

اتوار 11 فروری 2018 15:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) صدر ٹیلر نگ ایسوسی ایشن ومرکزی رہنما انجمن تاجراں اقبال منہاس نے کہا ہے کہ تاجروں کے انتخابات کا اعلان خوش آئند تاجر اپنے ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لا کر رہیں گے تاجروں کے الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے ٹیلر نگ ایسوسی ایشن اپنا بھرپور کردارادا کرئے گی جلد میرپور میں تاجروں کے الیکشن کا میدان سجے گا تاجروں اور شہریوں کے مسائل حل کر نے والوں کا ساتھ دیں گے تاجر برادری ہی میری قوت اور بازو ہیں مرکزی انجمن تاجران کا پلیٹ فارم ایک غیر سیاسی اور تاجروں کا مضبوط پلیٹ فارم ہے جس کی مضبوطی کیلئے ہمیشہ صف اول میں رہ کر کردارادا کیاصدر ٹیلر نگ ایسوسی ایشن ومرکزی رہنما انجمن تاجراں اقبال منہاس نے کہا کہ میرپور کے حقوق پرماضی میں جہدوجہد جاری رکھی اور آئندہ بھی میرپور شہر کے حقوق اور تاجر برادری کے حقوق اور مفاد پر لڑنے والوں کا ساتھ دیں گے میرپور شہر میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے سستی برداشت نہیں کی جائے گی پراپرٹی ٹیکس کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ بند ہونا چاہے میرپور کو سونے کی چڑیا سمجھ کر لوٹنے نہیں دیں گے میرپور کی تاجر برداری اس کا ساتھ دی گئی جو میرپور کے حقوق کی بات کر نے کے ساتھ ساتھ مسائل کو حل کر نے کی طاقت رکھتا ہو تاجروں کے خلاف کسی طاقت کو استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے صدر ٹیلر نگ ایسوسی ایشن ومرکزی رہنما انجمن تاجراں اقبال منہاس نے کہا کہ میرپور شہر کی تاجر برادری شعور رکھنے والی ہے اور انشا اللہ جب میدان سجے گا تو لگ پتہ جائے گا کون کتنے پانی میں ہے ۔