ْپر امن افغانستان نا صر ف پا کستان بلکہ پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے ،سپیکر قومی اسمبلی

پا کستان امریکہ اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر مبنی تعلقات چاہتا ہے،سر دار ایا ز صادق

منگل 13 فروری 2018 19:58

ْپر امن افغانستان نا صر ف پا کستان بلکہ پورے خطے کے بہترین مفاد میں ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ افغانستا ن ہما را ہمسایہ ملک ہے اور پر امن افغانستان نا صر ف پا کستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان امریکہ اور تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور برابری کی سطح پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔انہو ں نے ان خیا لات کا اظہار پا کستان میں جر منی کے سفیرمارٹن کوبلراور فیڈرل اکیڈمی آف سکیورٹی پا لیسی آف جر منی کے 2018کو ر س کے سینئر افسران کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا جنہوں نے منگل کے روز پا رلیمنٹ ہا وس میں سپیکر سے علیحدہ علیحدہ ملا قاتیں کیں ۔

سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور جر منی کے درمیا ن قریبی دوستانہ تعلقات پا ئے جا تے ہیںجنہیںطویل المدتی پا رلیما نی اور اقتصادی تعلقات کو فر وغ دے کر مزید مستحکم بنا یا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے دونو ں ممالک کی سیا سی قیا دت ،اراکین پا رلیمنٹ اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضا فے کی ضرورت پر زور دیا ۔دونوں مما لک کے ما بین تعلقات کو فروغ دینے کے نئے مو اقعوں پر اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے سر دار ایا ز صادق نے کہا کہ پا کستان میں سر مایہ کا ری کے وافر مو اقع مو جو د ہیں ۔

انہوں نے دو طرفہ تجا رت کے مو جو دہ حجم میں اضافے اور دیگر اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔علا قائی اور عا لمی معا ملا ت پر تبا دلہ خیا ل کر تے ہو ئے سپیکر نے کہا کہ پا کستان خطے کے استحکا م میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور خطے میں امن اور اقتصادی استحکا م کے لیے سنجیدہ کو شش کر رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ جر منی کا شما ر پا کستا ن کے دوست اور مخلص حما یتی مما لک میں ہو تاہیں اور سیا سی سطح پر رابطے دونو ں اقوام کو قریب لا نے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں ۔

افغانستا ن میں استحکا م سے متعلق ایک سوال کا جو اب دیتے ہو ئے سپیکر کا کہنا تھا کہ پا کستا ن افغانستا ن کے ساتھ مضبو ط تعلقات بنا نے اور خطے میں امن او ر استحکا م کے لیے مل کر کا م کر نا چا ہتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن اور افغانستان دہشتگردی کا شکا ر ہیں اور دونو ں ممالک کو اس نا سور کی بنیا دی وجو ہا ت کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور قریبی تعاون کی ضرورت ہے ۔

انہو ں نے پا کستان کے اعلیٰ سطحی پا رلیما نی وفد کے دورہ افغانستا ن اور افغانستان کی قیا دت کے سا تھ ہو نے والے مذاکراتے سے بھی آگا ہ کیا ۔سپیکر نے دسمبر 2017میں اسلا م آباد میں ہو نے والی پہلی چھ ملکی سپیکر کا نفر نس میں تر کی،روس ،ایران،افغانستان اور چین کے سپیکر وں کی شرکت کے ا غراض و مقاصدسے آگاہ کر تے ہو ئے بتا یا کہ کا نفرنس میںدہشتگردی کے نا سو ر سے نمٹنے خطے میں خوشحالی اور ترقی کے لیے رابطوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔

پا ک ۔امر یکہ تعلقات پر گفتگو کر تے ہو ئے سپیکر نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ با ہمی احترام پر مبنی برابری کی سطح پر خو شگوار تعلقات چا ہتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پا رلیمنٹ میں موجو د تما م سیا سی جما عتیں پاک ۔امر یکہ تعلقات پر ایک صفحے پر ہیں او ر چاہتی ہیں کہ ہماری خارجہ پالیسی کسی بھی قسم کا بیرونی دبائونہ ہو۔پاک ۔بھارت تعلقات پر ایک سوال کا جو اب دیتے ہو ئے کہا کہ ہم پا کستان کی عزت اور وقار پر کو ئی سمجھو تا کئے بغیر بھارت کے ساتھ بہتر دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت ممکن نہیں۔انہو ں نے کہا کہ اگر بین الا قوامی برادری نے مسئلہ کشمیر کو حل کر نے کے لیے توجہ نہیںدی تو نہ صرف بر صغیر بلکہ پو رے خطے میں امن کا قیا م اور پا ئیدار ترقی ایک خواب ہی رہے گا ۔قبل ازیں جر منی کے سفیر نے سپیکر کے تا ثرات کو سر اہتے ہو ئے کہا کہ ان کی حکو مت پا کستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے کر تعلقات کو مزید مستحکم بنا نا چا ہتی ہے انہو ں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک اراکین پا رلیمنٹ اور کا روباری برادری کے ما بین رابطے دونو ں ممالک کے لیے فائد ہ مند ثا بت ہو نگے۔

انہو ں نے کہا کہ جر منی یو رپ کی سب سے بڑی معیشت کے طور پر پا کستان کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کا خواہا ں ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ جر منی علا قا ئی اور عا لمی سطح پر پا کستان میں جمہو ری اور اقتصادی ترقی کے لیے تعاون جا ری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :