میرپور لائرز فورم کی کورکمیٹی کا اجلاس ‘ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء کی ممبر شپ شروع کرنے کا فیصلہ

واجد حسین مرزا ایڈووکیٹ کو ممبر شپ مہم کا انچارج مقررکر دیا گیا اجلاس میں بھمبر ، کوٹلی اور پلندری میں کوٹہ کے مغائر سول ججوں کی تعیناتی کی مذمت ‘وکلاء کی جاری ہڑتال کی حمایت کا اعلان

جمعرات 15 فروری 2018 21:59

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء) میرپور لائرز فورم کی کورکمیٹی کا اجلاس ‘ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء کی ممبر شپ شروع کرنے کا فیصلہ ‘واجد حسین مرزا ایڈووکیٹ کو ممبر شپ مہم کا انچارج مقررکر دیا گیا ‘معاون شوکت مغل ہونگے محمد عمر شکیل میر ایڈووکیٹ کو سیکرٹری مالیات بنا دیا گیا ۔اجلاس میں بھمبر ، کوٹلی اور پلندری میں کوٹہ کے مغائر سول ججوں کی تعیناتی کی مذمت ‘وکلاء برادری کی طرف سے جاری ہڑتال کی حمایت کا اعلان میرپور لائرز فورم کسی بھی غیر قانونی اور میرٹ سے ہٹ کر کی گئی تقرریوں کے خلاف جدوجہد کریگی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ ، تفصیلات کے مطابق میرپور لائرز فورم کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت راشد ندیم بٹ نے کی اجلاس میں عبدالرحمن ، شوکت مغل ، واجد حسین ، جاوید الرحمن قریشی ، افتخار قریشی اور محمد عمر شکیل ایڈووکیٹس نے شرکت کی اجلاس میں میرپور لائرز فورم کی باقاعدہ ممبر شپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میرپور میں کسی بھی شعبہ میں کی جانی والی زیادتی کیخلاف آواز بلند کی جائے وکلاء کے حقوق کیلئے ہر قدم اٹھایا جائیگا آخر میں بھمبر ، کوٹلی اور پلندری میں کوٹہ کے مغائر کی گئی سول ججز کی تقرریوں کی شدیدا لفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وکلاء برادری کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ۔