ہٹیاں بالا ‘پروفیسر جمیل حسین پر تشدد کیخلاف آزاد کشمیر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے یونیورسٹی سے احتجاجی ریلی نکالی

جمعرات 15 فروری 2018 21:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2018ء)ہٹیاں بالا میںپروفیسر جمیل حسین پر تشدد کے خلاف آزاد کشمیر یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء و طالبات کی یونیورسٹی سے سی ایم ایچ چوک مظفرآباد تک احتجاجی ریلی حکومت آزاد کشمیر کو ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا کے خلاف کارروائی کے لیے تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی بصورت دیگر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے گھیرائو کا اعلان کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز آزاد کشمیر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے تشدد کا نشانہ بننے والے پروفیسر جمیل حسین کی صاحبزادی مصفرا جمیل ،سابق امیدوار اسمبلی سید زیشان حیدر،سید فیضان نقوی،راجہ طلعت، سبطین نقوی ،سردار ولید ،جنید نقوی، اور دیگر کی قیادت میں پر وفیسر جمیل حسین پر تشدد اور ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا کے خلاف ایف آئی آر کے انڈراج نہ ہو نے کے خلاف یونیورسٹی سے سی ایم ایچ مظفرآباد تک ایک احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ حکومت اور ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے رہے مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اگر حکومت آزاد کشمیر نے ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا کے خلاف تین دن کے اندر کارروائی نہ کی تو قانون ساز اسمبلی کا گھیرائو کیا جا ئے گا اور آزاد کشمیر میں احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی اس دوران نقصان کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہو گی۔