استور، بارش اور پہاڑوں میں برف با ری کی وجہ سے لو گوں کوشدید مشکلات

جمعہ 16 فروری 2018 12:54

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) ضلع استور کے بالالی علا قوں میں بارش اور پہاڑوں میں برف با ری کی وجہ سے لو گوں کوشدید مشکلات کا سا مناہے۔ تفصیلات کے مطابق گز شتہ رات سے ضلع استور اور ان کے بالائی علاقوں میں با رش اور بر ف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جا ری ہے جس کی وجہ سے ضلع استور کے با لا ئی علاقے ہلکی ٹریفک کیلئے بندہو نے کا خد شہ ہے ۔

واضح رہے کہ مو سم سر ما کی یہ چوتھی با رش ہے۔

(جاری ہے)

با رش اور بر ف باری شروع ہو تے ہی دکا نداروں نے ا شیاء خوردونوش کی قمیتوں میں ہوشرباا ضافہ کردیا، گیس سلنڈر ما لکان اور لکٹری فروخت کرنے والے ٹھیکداروںنے سوختہ لکڑی فی من 700روپے سے 900 کے حسا ب سے فروخت دیکھنے میں آرہے ہیں۔ ضلع استور کے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مہنگے داموں پر لکٹری اور گیس فر و خت کر نے والے دکانداروں اور ٹھیکداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ لوگ سکھ کاسانس لے سکے۔

اس وقت ضلع استور کے بالائی علاقے، دیوسائی، قمری، منی مرگ، چہلم، رٹو، دریلے بالا میر ملک میں 1 فٹ سے لیکر 2 فٹ تک تازہ بر ف پڑچکی ہے اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سنٹی گر یڈ تک پہنچ چکا ہے جبکہ استور مین شہر میں درجہ حرارت منفی 4 ہے۔

متعلقہ عنوان :