جامعہ کشمیر،علوم نباتات پر شعبہ باٹنی کے زیر اہتمام سمینار آج ہوگا

پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف مہمان خصوصی ،ڈاکٹر کلیم عباسی صدارت کریں گے

اتوار 18 فروری 2018 18:50

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) آزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کے زیر اہتمام علوم نباتات کے جدید رجحانات کے عنوان پر اہم سمینار آج 19فروری کو منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

سمینار میں ہاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف مہمان خصوصی ہونگے، ترجمان جامعہ کشمیر قاضی ظہور احمد کے مطابق آزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی میں اہم نوعیت کے اس سمینار میں وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کے علاوہ پاکستان کے مختلف سائنس دان بطور خاص شرکت کر رہے ہیں۔ سمینار ڈاکٹر ریحانہ کوثر کی میزبانی میں جامعہ کشمیر کے سٹی کیمپس کے آڈیٹوریم میں صبح 10بجے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :