کشمیر ی آگ اور خون کے دریا عیور کررہے ہیں ،کشمیری شہداء کی قربانیاں رنگ لانے والی ہیں،اقبال انقلابی

منگل 20 فروری 2018 19:48

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے ضلعی صدر اقبال انقلابی نے کہا ہے کہ کشمیر ی آگ اور خون کے دریا عیور کررہے ہیں ،کشمیری شہداء کی قربانیاں رنگ لانے والی ہیں، اقوام عالم نے دوہرا معیار ترک نہ کیا تو جنوبی ایشیاء میں خونی آگ بھڑ ک اٹھے گی۔ مسلم کانفرنس نظریاتی قوت کی حامل کشمیریوں کی سیاسی قوت ہے جس نے تحریک آزادی کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، کا رکن صدر جماعت سردار عتیق احمد کی قیادت میں پاکستان کے استحکام اور تحریک آزادی کی کامیابی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت سٹی صدر طارق محمود بٹ نے کی، تقریب میں عہدیداران اور کارکنوں نے شرکت کی ، اقبال انقلابی نے کہا کہ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج نے ظلم و ستم کے ایسے پہاڑ توڑے جن کو سن کر انسانیت کے رونگٹے کھڑ ے ہو جاتے ہیں بھارت کشمیریوں کو شہید کرکے ان کو گمنام قبروں میں دفن کرکے یہ سمجھتی ہے کہ وہ اس تحریک پر قابو پالیں گے مگر ظلم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلہ کو پست نہیں کرسکا ، تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ جو قوم اپنی دھرتی کو بڑے بڑے قبرستانوں سے آباد کرتی ہے تو وہ اپنے گوہر مقصود کو ہر صورت پا لیتی ہے بھارت نے خوبصورت اور پُر امن وادی کو بے گناہ کشمیریوں کے خون سے رنگین کرکے ساری دنیا کی نظر میں آچکا ہے ۔