راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس

ارب 57 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 6 منصوبے زیر غور لائے گئے آزادکشمیر بھر میں قائم مہاجر کیمپوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ماسٹر پلان تشکیل دینے،مہاجر کالونیوں کیلئے زمین کی فراہمی کیلئے فنڈز ،کیمپوں میں سیوریج لائنز،پختہ گلیوں،واٹرسپلائی سکیمز کے 52 منصوبہ جات منظور کر لئے گئے

بدھ 21 فروری 2018 19:33

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں 1ارب57کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 6منصوبے زیر غور لائے گئے۔اجلاس میں آزادکشمیر بھر میں قائم مہاجر کیمپوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ماسٹر پلان تشکیل دیے جانے کی منظوری کے ساتھ ساتھ مہاجر کالونیوں ک لیے زمین کی فراہمی کے لیے فنڈز ،کیمپوں میں سیوریج لائنز،پختہ گلیوں،واٹرسپلائی سکیمز کے 52 منصوبہ جات منظور کر لیے گئے،جبکہ دوسرے مرحلیکے لیے سکیموں کی جلد تیاری کا فیصلہ،اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے آزادحکومت کو فراہم کیے جانے والے 75کروڑ روپے سے نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کے لیے انتظامی اخراجات کے منصوبے کی منظوری دی گئی رقم سے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے آسان شرائط بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے اس سارے انتظام کے لیے اور اس سلسلہ کو بہترین انداز میں جاری رکھنے کے لیے اخوت ویلفئیر ٹرسٹ کی خدمات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقوں کے لیے فوری طورپر ایمبولینسز کی خریدار اور آزادکشمیر بھر میں چالیس سے زائد ایمبولینسز کی مرمت کے ساتھ ساتھ ضلعی ہسپتالوں میں مشنری کی مرمت کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب کی بھی منظوری دی گئی ، اجلاس میں آزادکشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، وزیر صحت عامہ،خزانہ منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر نجیب نقی خان، وزیر جنگلات سردار میر اکبرخان، وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی، وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز، وزیر مال سردار فاروق سکندر، وزیر سماجی بہبود محترمہ نورین عارف، وزیر بحالیات ناصر حسین ڈار،چیف سیکرٹری آزادکشمیر ڈاکٹر اعجاز منیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی، سیکرٹری مالیات، وفاقی حکومت کے نمائندگان،متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صنعت و حرفت، بحالیات و آباد کاری، ترقیاتی ادارہ جات، فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ اور صحت عامہ کے سیکٹرز شامل ہیں۔ کابینہ ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں مہاجرین جموں وکشمیر 1989-90کیلئے خرید زمین و فراہمی اشیاء ضروریہ،بنیادی سہولیات کی فراہمی، اخوت فائونڈیشن کے زیر اہتمام آزادکشمیر میں خود روزگار سکیم کیلئے بلا سود قرضوں کی فراہمی کا منصوبہ، معاوضہ اراضی طارق آباد بائی پاس روڈ،دریک ڈیم سے راولاکوٹ شہر کو پانی کی فراہمی کیلئے بقیہ کاموں کی تکمیل، محکمہ صحت عامہ میں بائیو میٹرک حاضری نظام کے قیام کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور دینٹل ہیلتھ یونٹس میں ضروری سہولیات کی فراہمی کے منصوبہ جات زیر غور لائے گئے ماسواے طارق آباد بائی پاس روڈ معاوضہ کا معاملہ جو کہ کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا باقی تمام آئیٹمز کی منظور ی دیدی گئی ۔