وادی نیلم میں سیاحوں کی آمد پر پابندی ختم کر دی گئی

جمعرات 22 فروری 2018 16:40

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) وادی نیلم میں سیاحوں کی آمد پر پابندی ختم کر دی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام راجہ عظیم علی خان نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کی وجہ سے مبینہ حفاظتی اقدامات کے اٹھائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

آرمی حکام حکومت اور انتظامیہ نے نیلم میں سیاحوں کی آمد پر عارضی پابندی کو ہٹا دیا گیا ہے۔ جس پر وادی نیلم میں برف برباری اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ دو روز قبل سول سوسائٹی اور سیاحتی صنعت سے وابستہ لوگوں نے مبینہ پابندی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا تھا جسسے قبل ہی حکام نے پابندی اٹھا لی ہے عوامی حلقوں نے حکومت انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔