ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشنگوئی

آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعہ 23 فروری 2018 18:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن)، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد، کشمیر اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ ملتان ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ژوب 15، کوئٹہ 11، نوکنڈی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت: کالام منفی04، سکردومنفی03، گوپس، پاراچنار، استور منفی02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :