ڈی ایچ نیلم کی رات کی تاریکی میں ضمانت پر رہائی کا انکشاف

عوامی حلقوں کا احتجاج‘ چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی استدعا

اتوار 25 فروری 2018 16:10

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) ڈی ایچ نیلم کی رات کی تاریکی میں ضمانت پر رہائی کا انکشاف عوامی حلقوں کا احتجاج۔ چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی استدعا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈی ایچ او نیلم غلام نبی کو خاتون سٹاف ممبر کی درخواست پر جنسی طورپر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم پر ایف آئی آر میں دیگر دفعات کے ساتھ ٹیلگراف ایکٹ بھی درج کیا گیا تھا جس کی ضمانت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کرنے کی مجاز ہے۔

(جاری ہے)

لیکن سیاسی اور حکومتی دبائو پر جمعہ کی شب رات گئے ایس ڈی ایم پٹہکہ کے ڈی ایچ او کی ضمانت دیتے ہوئے ملزم غلام نبی کو رہا کر دیا تھا اور ایف آئی آر ختم کرنے کے لئے بھی دبائو موجود ہے۔ صحافیوں کو فون کر کے حکومت کا اعلیٰ عہدیدار بھی خبر روکنے کے لئے اثرو رسوخ استعمال کرتا رہا لیکن پرنٹ میڈیا میں خبروں کی اشاعت کے بعد سب کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ جبکہ محکمہ صحت کے حکام پر بھی ملزم کے خلاف کاروائی نہ کرنے کی سفارشیں کی جارہی ہیں۔ عوامی حلقوں نے بہادر ایس ایچ او سید وجاہت کاظمی کو مبارک باد پیش کی ہے۔ رات کی تاریکی میں ملزم کی ضمانت آئین قانون کی پامالی پر چیف جسٹس ہائی کورٹ سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :