سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وفد کا دورہ آزادکشمیر

وفد کودارلحکومت مظفرآبادمیں آزاد کشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ نے آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں بالخصوص سماجی شعبہ جات ،ہائیڈرل پاور جنریشن اور ترقیاتی ترجیحات کے بارہ میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

پیر 26 فروری 2018 20:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وفد کا دورہ آزادکشمیر۔کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر سینیٹر ساجد میر ،سینیٹر سراج الحق،سینیٹر مومن خان آفریدی اور سینیٹر احمد حسن پر مشتمل چار رکنی وفد کودارلحکومت مظفرآبادمیں آزاد کشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ نے آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں بالخصوص سماجی شعبہ جات ،ہائیڈرل پاور جنریشن اور ترقیاتی ترجیحات کے بارہ میں تفصیلی بریفنگ کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر جائنٹ سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان محمد شاہد حسین ،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات ملک اسرار، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن زاہد عباسی، ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ فائقہ عبدالحی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آزاد کشمیر میں عوامی بہتری کے لیے شروع کی گئی ترقیاتی سرگرمیوں کا سیر حاصل جائزہ لیا گیا اور اس سلسلہ میں درپیش مسائل کو بھی زیر غور لایا گیا۔

علاوہ ازیں آزادکشمیر کی سماجی ترقی میں شامل شراکت کا ر اداروں کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ وفد نے آزاد کشمیر میں زیر عمل ترقیاتی پروگرام باالخصوص سماجی شعبہ جات ، ہائیڈل پاور جنریشن کے علاوہ سیاحتی منصوبہ جات کے ساتھ ساتھ CPECکا حصہ بننے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ریاست کی ترقی کے لیے مکمل اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ دریں اثناء وفد نے نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کا دورہ بھی کیا جہاں پر CEOپراجیکٹ بریگیڈئیر(ر)محمد زرین نے وفد کو پراجیکٹ کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔ راٹھور*

متعلقہ عنوان :