15دفعہ عدالت میں پیش ہوا مگر میرے ساتھ بہت زیادتیاں کی گئیں ،پرویز مشرف
موجود سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کے اعتماد اور کارکردگی پر خوشی ہے، سابق صدر نواز شریف پر آرٹیکل 6اور توہین عدالت پر کارروائی ہونی چاہیئے، چوہدری برادران کی تجویز پر شوکت عزیز کو وزیراعظم بنایا ، مگر اس نے میرے اقتدار کو غیر مستحکم کیا مجھے 10سال میں اللہ نے سب کچھ دیا مگر آج پاکستان بھنور میں پھنسا ہوا ہے کوئی منزل نہیں نظر آ رہی پاکستانی قوم کو لیڈر کی ضرورت ہے۔ میرا ویژن ہے میں بین الاقوامی حالات کو سمجھتا ہوں اور اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں، انٹرویو
پیر 26 فروری 2018 21:10
(جاری ہے)
بغیر کیس پڑھ15دفعہ میں عدالت گیا میرے ساتھ زیادتی کی۔
میرے کیس میں ایف ائی آر بھی تبدیل کی گئی اور دہشتگردی کی دفعہ عدالت میں لگوائی موجودہ عدلیہ خاص طور پر سپریم کورٹ کے ججز پر بہت خوشی ہے اور اعتما بڑھ رہا ہے۔ شریف خاندان کو چانس دیئے جا رہے ہیں لیکن عدلیہ ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔ نواز شریف پر آرٹیکل6اور توہین عدالت کی کاروائی ہونی چاہیئے۔ نواز شریف کی حکومت اپنی ہے حکومت نواز شریف کو کچھ نہیں کہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وطن واپسی کا ارادہ ملکی حالات کو دیکھ کر ہی کیا جائے گا۔ پاکستان واپس جانے کا ارادہ ہے میں اپنی ذات کے لئے پاکستان نہیں جانا چاہتا ۔ مجھے 10سال میں اللہ نے سب کچھ دیا مگر آج پاکستان بھنور میں پھنسا ہوا ہے کوئی منزل نہیں نظر آ رہی پاکستانی قوم کو لیڈر کی ضرورت ہے۔ میرا ویژن ہے میں بین الاقوامی حالات کو سمجھتا ہوں اور اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں۔ خاص طور پر میں سندھ اور کراچی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں چونکہ کراچی کی عوام نہ تو نواز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کو بھی پسند نہیں کر تی۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کے خلاف تاحیات نا اہلی کی سزا کا فیصلہ آتا ہے تو بہت سے کنفیوژن ہو گی ، اگر کلثوم نواز کو صدر بنانے پر شہباز اور چوہدری نثار اور حمزہ شہباز مان جائیں گے یا شہباز شریف کو صدر بنایا تو کلثوم نواز اور مریم نواز تسلیم کریں گی۔ پیپلز پارٹی سے این آر او اس لئے لیا گیا تاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونیو الے این آر او کو توڑا جا سکے۔ این آر او کے وقت شرط تھی کہ بینظیر بھٹو الیکشن سے پہلے واپس نہ آئیں۔ چوہدری برادران کے کہنے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ این آر او کیا۔ مجھے یقین تھا کہ 2008ء کے الیکشن میں ق لیگ جیتے گی۔ میرے اقتدار کو غیر مستحکم کرنے میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کا کردار تھا۔ کیونکہ وہ اچھے وزیر خزانہ تو تھے مگر وزیراعظم نہیں۔ میر ظفر اللہ جمالی اچھے وزیراعظم کا کردار ادا نہیں کر رہے تھے۔ شوکت عزیز کا وزیراعظم بنانے کی تجویز چوہدری برادران نے دی اور شوکت عزیز وزیراعظم بننے کے بعد چوہدری برادران کے ساتھ بیٹھے تھے۔ چوہدری کو برا لگتا تھا جہاں سے حالات خراب ہوئے۔ امین فہیم کو وزیراعظم بنانے کی تجویز آئی تھی امین فہیم سے دوستی تھی، اچھا تھا وہ ہی وزیراعظم بن جاتے۔ جن لوگوں کے کرداروں پر دھبہ تھا وہ بھی2002ء کی حکومت میں شامل ہو گئے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل کا بیڑا غرق افتخار چوہدری نے کیا ۔ افتخار چوہدری میرے پاس آئے اور کہا جنرل صاحب جو آپ کہیں وہی ہو گا افتخار چوہدری کے فیصلے سے لوگ روتے روتے میرے پاس آئے اور میں سمجھ گیا کہ افتخار چوہدری بے کار آدمی ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.