عوام میںشعور بیدار کر کے جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور دیگر نقصانات پر قابو پایا جا سکتا ہے ،ْسردار فاورق سکندر

محکمہ جنگلات کے آفیسران جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکنے ،سمگلنگ پر قابو پانے اور ٹمبر مافیا کیخلاف سخت ایکشن لیں ،ْوزیر مال

منگل 27 فروری 2018 19:12

کوٹلی /فتح پورتھکیالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2018ء)آزاد کشمیر کے وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے کہا ہے کہ جنگلات کشمیر کا حسن ہیں اس حسن کو قائم رکھنے کے لیے عوام میں جنگلات کی افادیت بارے شعور بیدار کر کے جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور دیگر نقصانات پر قابو پایا جا سکتا ہے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ بچانے کی ضرورت ہے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں پودے لگائے جاتے ہیں مگر صیح طریقے سے دیکھ بھال نہ کرنے سے محکمہ جنگلات اپنا ہدف پورا نہیں کر سکتا جس پرخصوصی توجہ دینا ہو گی محکمہ جنگلات کے آفیسران و سٹاف جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکنے ،سمگلنگ پر قابو پانے اور ٹمبر مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیں فائر سیزن کے دوران جنگلات کو آگ سے بچانے کے لیے ایریاز اور بلاکوں کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں تاکہ جنگلات کو نقصانات سے بچانے میں مدد مل سکے موسم بہارکی شجرکاری مہم نئے جذبے کے ساتھ شروع کی جارہی ہے جس کے دوران منظم اورجدیدسائنسی خطوط پربے شمارپودے لگائے جائیںگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس سٹیڈیم فتح پور تھکیالہ میں اپنے دست مبارک سے پودا لگا کر قومی شجر کاری مہم موسم بہار 2018 کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب میںسابق وزیر سردار محمد نعیم خان ، صدر بار سردار مجید خان ،پرنسپل بوائزڈگری کالج ملک عبدالقیوم،سابق چیئرمین زکواة ڈاکٹرلطیف چوہدری،ڈی ایف او چوہدری سلیمان ،ایڈمنسٹریٹرنکیال سردارذوالفقارکھنڈہاروی، جملہ سربرہان محکمہ جات ،محکمہ جنگلات کے افسران و سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے منصوبے کے تحت آزاد کشمیر بھر میں شجرکاری کی جا رہی ہے حکومت پاکستان نے گرین پاکستان کے نام سے اربوں روپے منظور کیے ہیں جس کے تحت پودے لگائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکنے ، سمگلنگ پر قابو پانے ا ور ٹمبر مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا فائر سیزن کے دوران جنگلات کو آگ سے بچانے کے لیے بیٹوں اور بلاکوں کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں تا کہ جنگلات کو نقصانات سے بچایا جا سکے محکمہ جنگلات کے آٖفیسران و اہلکاران عوام کو جنگلات کی اہمیت اور افادیت بارے شعور پیدا کر یں تا کہ عوام اس پر عمل پیرا ہو کر پودے لگانے میں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس قومی فریضہ میں اپنا اہم کردار ادا کریںانہوںنے کہاکہ کاشت کارطلباء وطالبات اوراساتذہ اپنے اردگردبنجراورزرعی زمینوںپرزیادہ سے زیادہ شجرکاری کرکے اس قومی اورمذہبی فریضہ کی ادائیگی میں موثرکرداراداکریںتاکہ خطہ سرسبزوشاداب اورماحول خوشگواربننے کے ساتھ ساتھ اپنے قدرتی حسن کوقائم ودائم رکھ سکے شجرکاری کی اہمیت پہلے کبھی اتنی زیادہ نہیںتھی جتنی موجودہ ترقی یافتہ دورمیںمحسوس کی جارہی ہے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کرہ ارض کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتی ہے جنگلات کے وافرمقدارمیںہونے سے سیلابوںمیںکمی اورزرخیززمینوںکے کٹائومیںکمی واقع ہوسکتی ہے انہوںنے کہاکہ حدیث مبارکہ ہے کہ جس نے ایک درخت لگایااس نے جنت میںگھربنایاعام شہری بھی اپنی دستیاب جگہوںپرزیادہ سے زیادہ شجرکاری کریں۔