مظفرآباد میں انتظامیہ اور سیاسی و عوامی نمائندوںنے پودے لگاکر شجرکاری کا آغازکردیا

جمعرات 1 مارچ 2018 19:41

مظفرآباد۔ یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) مظفرآبادمیں انتظامیہ اور سیاسی و عوامی نمائندوںنے پودے لگاکر شجرکاری کا آغازکردیا،گزشتہ روز خورشیدحسن خورشید سٹیڈیم کے نواح میں سابق کشمیری فٹبالرطارق خاں کی دعوت پر ممبروفاقی ایرا بورڈ زاھدامین کاشف، اے ڈی سی سیداشفاق گیلانی، پولیس آفیسران راہ شفقت تنویر، راجہ اکمل خان اور سینئرصحافی فداحسین نے پودے لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ممبروفاقی ایرا بورڈ زاھدامین کاشف ودیگر نے کہاکہ شجرکاری ایک قومی فریضہ ہے جس میں ہر شہری کو حصہ لینا چاہئے،انہوںنے کہاکہ شجرکاری کے ساتھ ساتھ شجر پروری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔