چودھری برجیس طاہر، شاہ غلام قادر کی آستانہ عالیہ پیراں بساہاں شریف آمد، سجادہ نشیں پیر علی رضا بخاری نے استقبال کیا

منگل 6 مارچ 2018 19:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) وفاقی وزیر امور کشمیر چودھری برجیس طاہر و قائم مقام صدر آزاد کشمیرشاہ غلام قادر کی آستانہ عالیہ پیراں بساہاں شریف آمد ،ممبر اسمبلی سجادہ نشین بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے مریدین و کارکنان کے ہمراہ معزز مہمانوں کا استقبال کیا ،رضا اسلامیہ کالج کے طلباء نے معزز مہمانوں پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی جبکہ صاحبزادہ محمد علی مہدی و صاحبزادی امامہ فاطمہ نے گلدستے پیش کیے، وفاقی وزیر برجیس طاہر ، قائممقام صدر شاہ غلام قادر اور پیر علی رضا بخاری نے ختم نبوت بل کی منظوری کی خوشی میں کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

وزیرامور کشمیر نے تحفظ ناموس رسالت بل کی منظوری پر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان ، قائم مقام صدر شاہ غلام قادر ‘پیر علی رضا بخاری و تمام ممبران اسمبلی کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر راجہ خالد محمود ڈپٹی اٹارنی جنرل ، سردار طاہر تبسم سابق مشیر ، صاحبزادہ سلطان حیدر ، پیر سید محمود شاہ صاحبزادہ حسن رضا ، خلیق الرحمن ایڈووکیٹ ، نعمان منور ایڈووکیٹ ،راجہ عبد الواحد ، خلیفہ ہارون الرشید و سینئر صحافی کارکنان و مریدین موجود تھے۔