جامعہ کشمیر ، ایم بی اے،ایم کام کے امتحانات 27مارچ سے شروع ہونگے

تمام اہل امیدواران کو رول نمبرسلپس آغاز امتحان سے ایک ہفتہ قبل جاری کر دی جائیں گی،کنٹرولر امتحانات

بدھ 7 مارچ 2018 18:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم بی اے اور ایم کام کے امتحانات 27مارچ سے شروع ہوں گے،کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق جامعہ کشمیر شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام ایم بی اے ٹرم سوئم و چہارم امتحان بہار 2015و خزاں 2016اور ایم کام ٹرم اول تا چہارم امتحان خزاں 2016وبہار 2017کا انعقاد مورخہ 27مارچ 2018سے منعقدہوگا۔

(جاری ہے)

ان امتحانات میں شمولیت کیلئے تمام اہل امیدواران کے متعلقہ کالجز کو رول نمبر،سپلس آغاز امتحان سے ایک ہفتہ قبل جاری کر دی جائیں گی۔ جن امیدواران کو مقررہ تاریخ تک رول نمبر سپلس و ڈیٹ شیٹ نہ ملیں تو و سربراہ ادارہ جات کی وساطت سے ان ٹیلی فون نمبرز 05822-960466-70Ext-249,259پر رابطہ کر سکتے ہیں۔