سرینگرتجارت کے دوران منشیات کے الزام میں گرفتار عنایت شاہ 3سال بعد بھی رہا نہ ہو سکے

سات بچیوں اور ایک بیٹے کی کفالت کرنے والا ڈرائیوربے گناسزاکاٹنے پر مجبور‘بیوی بچے فاقہ کشی کا شکار

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) سرینگرتجارت کے دوران منشیات کے الزام میں گرفتار سید عنایت حسین شاہ کوتین سال بعد بھی رہا نہ ہو سکے ،سات بچیوں اور ایک بیٹے کی کفالت کرنے والا ڈرائیوربے گناسزاکاٹ رہا ہے ،بیوی بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں،کمانے والا کوئی نہیں وزیراعظم پاکستان وآزادکشمیر،چیف آف آرمی سٹاف رہائی کیلئے خصوصی کرداراداکریں۔

سید عنایت حسین شاہ کے بھائی سید شبیر حسین شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بڑے بھائی سید عنایت شاہ جو تین سال قبل آر پار ٹریڈ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں منشیات کے الزام میں گرفتار ہوئے جن کو 3سال ہو گئے ہیں مگر انہیں رہائی نہ مل سکی۔

(جاری ہے)

میرا بھائی جو کہ صرف ڈرائیور ہے اس کو منشیات سے کوئی تعلق نہیں تھا جبکہ اصل لوگ جن کا مال تھا ان کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہ ہو سکی جبکہ میرا بھائی بڑی مشکل سے اپنے ساتھ بیٹیوں اور ایک بیٹے کا پیٹ پال رہا تھا کو مقبوضہ کشمیر پولیس نے گرفتار کر لیاآج اس کے بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں اتنے پیسے نہیں کہ وہ تعلیم حاسل کر سکیں بلکہ ہر وقت بابا کو پکارتے ہیںمگرحکومت پاکستان اور آزادکشمیر نے ابھی تک اس بے گناہ کی رہائی کیلئے کوئی کردارادا نہیں کیا سید شبیر حسین شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان ،آرمی چیف اور وزیراعظم آزادکشمیر میرے بڑے بھائی کی رہائی کیلئے اپنا کرداراداکریں۔

متعلقہ عنوان :