مارچ کو ہمارے پینل کی کامیابی یقینی ہے ووٹرز مخالفین کے جھوٹے وعدوں پر اعتبار نہ کریں ‘ویلفیئر پینل ہی عوام کے حقوق کا محافظ اور ترجمان ہے عوام کو قبضہ مافیا سے نجات دلائیں گے

کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں چیئرمین کے امیدوار سابق سیکرٹری حکومت منظوراکیانی کا تقریب سے خطاب

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء)کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں ویلفیئر ایسوسی ایشن پینل میں چیئرمین کے امیدوار سابق سیکرٹری حکومت راجہ منظوراحمد کیانی نے کہا ہے کہ 17مارچ کو ہمارے پینل کی کامیابی یقینی ہے ووٹرز مخالفین کے جھوٹے وعدوں پر اعتبار نہ کریں ویلفیئر پینل ہی عوام کے حقوق کا محافظ اور ترجمان ہے عوام کو قبضہ مافیا سے نجات دلائیں گے عوام کے حقوق کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ووٹرز مخالفین کی جھوٹی تسلیوں میں نہ آئیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں جموں وکشمیر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے ممبران ووٹرز کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے راجہ منظوراحمد کیانی کے علاوہ سردارمحمد اعظم خان،مظہر حسین شاہ اور دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ووٹرز کی بڑی تعداد نے ویلفیئرپینل کی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا راجہ منظور احمد کیانی نے کہا کہ ہائوسنگ سوسائٹی کے دیرینہ مسائل کو حل کروائیں گے اور سوسائٹی میں طویل عرصہ سے قابض بدعنوان اور نااہل انتظامیہ کمیٹی سے مکمل چھٹکارا دلائیں گے جملہ ممبران کے حقوق کے تحفظ اور مسائل حل کروانے کیلئے میدان میں آئے ہیں اگر ووٹرز نے اعتماد کیا تو ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے 17مارچ ہماری کامیابی کا دن ہے ووٹرز اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ویلفیئر پینل کا ساتھ دیں انشاء اللہ انہیں مایوسی نہیں ہوگی۔