راجہ فاروق حیدر کی ناصر حسین ڈار کے ماموں کی نماز جنازہ میں شرکت

جمعہ 16 مارچ 2018 16:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء)وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان نے وزیر بحالیات و ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار کے ماموں آفتاب عالم ڈارکی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر نے وزیر حکومت سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔