آزادکشمیر بھر کے نوجوان جو ریاست کے اندر کردار ادا کرنے کا شوق رکھتے ہیں اُنکی بہتر انداز میں آبیاری کرے‘ آزادکشمیر میں زیر تعلیم طالب علموں کوریاست کے اندر اُنکی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلے بڑی اقدامات کر ے

برطانیہ کی سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار چوہدری ذوہیب صادق کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) برطانیہ کی سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار چوہدری ذوہیب صادق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر بھر کے نوجوان جو ریاست کے اندر کردار ادا کرنے کا شوق رکھتے ہیں اُنکی بہتر انداز میں آبیاری کرئے آزادکشمیر میں زیر تعلیم طالب علموں کوریاست کے اندر اُنکی صلاحتیوں کو نکھارنے کیلے بڑی اقدامات کر ئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

نمبردار چوہدری ذوہیب صادق نے کہا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہے اور ہم اس سرمایہ کی حفاظت کرے گے آج کرپشن کی وجہ سے نوجوان نسل اس معاشرے سے دور ہوتی جارہی ہے ہمار ا مشن ملک کے اندر صاف ستھری نوجوانوں کی تربیت کریں اور اُن کے حق پر کسی کو ڈاکا نہیں مارنے دیں انہوں نے کہا آزادکشمیر کے بہتر سے بہتر کام کر سکواور نوجوانوں کے روزگار اور اُن کے مسائل پر خصوصی توجہ دے سکو اور حل کر سکو۔

متعلقہ عنوان :