پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائینز اور ملک کے سب سے بڑے لوہے کے کارخانے پاکستان اسٹیل ملز کو فروخت کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، بلاول بھٹو
حکومت مذکورہ قومی اثاثوں کی نجکاری کا عمل فی الفور روک دیں، پارٹی رہنمائوں کے اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو
بدھ 21 مارچ 2018 22:51
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی مالک پاکستان کی عوام ہے، اور وہ "ایک خریدو، دوسرا مفت" جیسے مشکوک عمل کے ذریعے قومی اثاثوں کو نیلامی کے ہتھوڑے کے نیچے نہیں آنے دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت بڑی بدیانتی ہے کہ ایک وزیراعظم جو اپنی ذاتی ایئرلائین منافعے میں چلارہے ہیں، قومی پرچم بردار ایئر لائین کی مارکیٹ و روٹس ہتھیانے کے لیئے پی آئی اے کو بیچنے پر تلے ہوئے ہیں۔ اسی طرح نواز شریف اور ان کا خاندان اندرون و بیرون ملک اپنے لوہے کے کارخانے بہت بڑے منافعے میں چلا رہے ہیں لیکن پاکستان اسٹیل ملز کو جان بوجھ کر تباھی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے تاکہ وہ اپنی اجارہ داری قائم کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سول ایویئیشن اتھارٹی (CAA ) کی نجکاری کے بھی خلاف ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے مذکورہ اداروں کے ملازمین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنماوں کو کہا کہ وہ پی آئی اے، اسٹیل ملز اور سول ایویئیشن اتھارٹی کی نام نہاد نجکاری کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں۔ انہوں نے میاں رضا ربانی کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر کی ٹریڈ یونینز سے ملک کر آئندہ کا لائحہ عمل طئے کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب سے حکومتی ناقد عالم دین کی طویل قید کے خاتمے کا مطالبہ
-
بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے تحفظ میں عالمی تعاون اہم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی
-
غزہ: جنگ میں شدت جبکہ امدادی اداروں کو قحط کا خدشہ
-
ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پیشرفت
-
پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے 1کھرب 97ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا
-
نیب قانون میں ترامیم کا کیس، بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پر پیشی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے
-
عمران خان نے مذاکرات کیلئے حامی بھرلی، چودھری پرویز الٰہی کا دعویٰ
-
پاکستان تحریک انصاف کا چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر فوری اپنے عہدوں سے ہٹ جانے کا مطالبہ
-
نو مئی کی معافی مانگنے کیلئے تیار نہیں ہیں تو ان کا رونا دھونا جاری رہے گا کسی کو دہشت گردی کا حق نہیں یہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے ،بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
-
پاکستان سے دہشت گردی کیخلاف کوششیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکا
-
رواں مالی سال 9 ماہ میں بڑی صنتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.