مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ، ایک نظریہ اورعقیدے کانام ہے، نعمت اللہ اعوان

جمعرات 22 مارچ 2018 20:43

چناری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء)مسلم کانفرنس کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ، ایک نظریہ اورعقیدے کانام ہے یہ ایک سمندر ہے اس سے ندی نالے نکلنے سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا، صدر جماعت سردارعتیق احمدخان کی قیادت میں متحد و منظم ہیں ، ہم چٹان کی طرح اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاکستان کی نظریاتی سرحدوں اورپاکستان کے دفاع سلامتی کے لئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یونین کونسل گوجربانڈی کے صدر بزرگ سیاسی رہنما نعت اللہ اعوان نے مجاہد منزل میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان کی عیادت کے دوران کیا ، اس موقع پر افتخار احمد اعوان ، اورظہیر اعوان بھی اُن کے ہمراہ تھے ، نعمت اللہ اعوان نے کہا کہ مسلم کانفرنس واحد ریاستی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں ، اتار چڑھاؤ جماعتوں کے اندر لگارہتاہے کارکنوں کوثابت قدم رہناپڑتاہے ، جب بھی مسئلہ کشمیرپربات ہوگی تووہاں ریاست کی نمائندہ جماعت مسلم کانفرنس کے قائدین شریک ہوں گے۔